?️
ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت
ترکی کے متعدد فنکاروں نے فلسطینی عوام کی حمایت میں جاری مہم اسکودار سے غزہ تک دلوں کا پل میں بھرپور شرکت کی۔ اس مہم کا مقصد غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے امداد اکٹھی کرنا اور عالمی سطح پر انسانی بحران کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناضولو کے مطابق، فنکاروں نے استنبول کے ایشیائی حصے میں واقع علاقے اسکودار کا دورہ کیا جہاں دکانداروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کے دن کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کے نام وقف کریں گے۔
اس مہم کے تحت مسجد الوالدہ الجدیدہ کے صحن میں ایک خیراتی بازار بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں شہری خریداری کے ذریعے غزہ کے عوام کی مدد کر سکتے ہیں۔
مہم کے کوآرڈینیٹر عمر فاروق سردار نے کہا کہ یہ اقدام خود دکانداروں کی درخواست پر شروع کیا گیا ہے۔ ان کے بقول، یہ سرگرمی مظلوم فلسطینیوں کے دلوں میں امید جگانے کا ذریعہ ہے اور یہ ماڈل ترکی کے دیگر علاقوں کے دکانداروں کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شامی جنگ کے 350000 سے زائد متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے: اقوام متحدہ
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے شام کی جنگ میں ہلاک ہونے والے 3
ستمبر
اکثر فرانسیسیوں کی ہڑتال جاری
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ فرانسیسی
مارچ
وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ستمبر
5 لاکھ فلسطینی غزہ میں جنگ کے بعد مزید بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں اس
اپریل
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے
مئی
شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما
اگست
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان بھر میں گذشتہ رز سے صارفین کو انٹرنیٹ
اکتوبر