🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اس ملک کے شاہی تخت تک پہنچنے کے لیے جو راستہ اختیار کیا ہے اس کی وجہ سے انھیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جسمانی حالت کی خرابی کی خبروں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلیج فارس کے ممالک کے حالیہ دورہ کے بعد خطے کی تیز رفتاری سے بدلنے والی صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف اشارے مل رہے ہیں کہ نوجوان سعودی ولی عہد جلد سے جلد اپنے والد کے تخت پر براجمان ہونا چاہتے ہیں۔
سعودی عرب میں محمد بن سلمان کی حکومت کے امکان کے بارے میں افواہوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب آل سعود کے راز افشا کرنے والے مشہور ٹویٹر اکاؤنٹ”مجتہد” نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اس ملک کا شاہی خاندان بن سلمان کی بادشاہت کے اعلان کی تیاری کر رہا ہے،تاہم سعودی ذرائع نے ابھی تک اس اعلان کا صحیح وقت نہیں بتایا۔
سعودی عرب کی حالیہ صورتحال اور اس کی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ بن سلمان کی مشکوک حرکات کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ نوجوان سعودی ولی عہد کے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں سچ ہو سکتی ہیں۔
محمد بن سلمان نے گزشتہ چند ہفتوں میں خلیج فارس کے ممالک کا دورہ شروع کیا ، اپنی شبیہ کو بہتر بنانے یا علاقائی اور خارجہ پالیسی میں متحدہ عرب امارات سے پیچھے نہ رہنے جیسے بن سلمان کے سفر کے پیچھے محرکات کو چھوڑ کر متعدد شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی ولی عہد کا اصل مقصد خود کو سعودی عرب کے سرکاری رہنما کے طور پر متعارف کرانا ہے۔
خلیج فارس کے دارالحکومتوں میں بن سلمان نے خارجہ امور پر متعدد مشترکہ بیانات جاری کیے جن میں لبنان اور اس ملک کے ساتھ تعلقات میں بحران بھی شامل ہے جن میں سے تمام عرب خلیجی ریاستوں کا ریاض کے ساتھ اتحاد کا اشارہ ہے، اسی مناسبت سے بعض مبصرین کا خیال ہے کہ محمد بن سلمان نے خلیج فارس کے شیخوں سے بیعت کی ہو گی تاکہ اگلے مرحلے میں اور ان کی بادشاہت کے اعلان کے بعد وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے اس وقت اردن کے ساتھ خراب تعلقات ہیں اور ریاض کے مصر کے ساتھ تعلقات بھی کشیدگی کی صورتحال اختیار کرچکےہیں نیز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہت سے رازوں کے باوجود بہت سرد ہیں۔
جبکہ ریاض کے قطر کے ساتھ بھی سطحی تعلقات ہیں اور الجزائر نیزمغرب کے کئی ممالک کے ساتھ ان کے تعلقات اچھی سطح پر نہیں ہیں، اس کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب کے اسٹریٹجک اتحادی امریکی صدر جو بائیڈن نے محمد بن سلمان کے ساتھ ایک بار بھی ٹیلی فون پر بات نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
جرمنی اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج
🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: جرمنی کے ان ٹی وی کے مطابق کل اتوار
ستمبر
اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے
ستمبر
شہباز شریف جدہ پہنچ گئے
🗓️ 30 اپریل 2022جدہ:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز جمعہ
اپریل
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست
🗓️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی
فروری
امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100
اکتوبر
ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر
دسمبر
آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو
اگست
اسرائیل کے سیکورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا غزہ کی جنگ میں شکست کا اعتراف
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل سیکیورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا کہ
فروری