🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اور بیت القدس کا دفاع سب سے اہم واجب ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو شریف نے کہا ہے کہ ملت فلسطین کے حقوق کا دفاع اور قدس شریف کی آزادی جہاد اسلامی فلسطین کی اولین ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم عمل اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کی انتھک جدوجہد اور فلسطین کے دفاع میں جہاد کی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی کا فرض ہے کہ فلسطین میں جہاد اسلامی کی تنظیم کی ہر ممکنہ مدد اور تعاون کیا جائے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما ابو شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی مزاحمت کے سامنے بے بس ہو چکا ہے آج غزہ اور مغربی کنارے سے عوامی فلسطینی مزاحمت نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی لابی کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک عظیم ستون ہے تاہم اسلام دشمن اور فلسطین دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور فلسطین کاز کے لئے کی جانے والی انتھک جدوجہد اور محنت کی قدر دانی کی اور پاکستان عوام کی جانب سے فلسطین کاز اور جہاد اسلامی فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں
نومبر
ایران سعودی عرب معاہدہ عالمی نظام کو بدلنے کا اقدام ہے:پاکستانی دانشور
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان میں ترقی اور مواصلات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نے
مارچ
ایران اور روس نے بشار الاسد کی حمایت کیوں نہیں کی؟ترکی کا دعوی
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دعویٰ کیا ہے کہ
دسمبر
نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کے درمیان شدید مارپیٹ؛باپ کا گلا گھوٹنے کی کوشش
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن
جنوری
دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی
🗓️ 9 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق
فروری
پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کی فہرست جاری
🗓️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے
اگست
پیغام رساں کی شناخت ظاہر کرنے پر ایف بی آر کی سرزنش
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس چھپا کر
اپریل
مأرب جنگ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک جمعرات کے روز مغربی مأرب میں نئے فوجی
اپریل