?️
سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بوکوحرام کے سرغنہ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
نائیجیریہ میں سرگرم مغربی افریقہ کی سفاک دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا سرغنہ داعش کے ذریعہ کیے جانے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ ابوبکر شیکاؤ کی ہلاکت سے متعلق ایک آڈیو کیسٹ اتوار کے روز خبر رساں ایجنسی روئٹر کو ملی ہے جس کہا گيا ہے بوکوحرام کا سربراہ ابوبکر شیاؤ ایک دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
ابو مصب البرناوی نامی شخص نے اس کیسٹ میں دعوی کیا ہے کہ ابوبکر شیاؤ 18 مئی کو شمالی نائجیریا کے شمال مشرقی جنگلات میں ایک مسلح کاروائی کے دوران ہونے والے دھماکے میں مارا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ابوبکر شیکاؤ نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب اس کے مخالف گروہ کے افراد نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ بوکوحرام نامی اس سفاک گروہ نے 2009 ميں بیک وقت کئی افریقی ملکوں میں دہشت گردی پھیلائی اور سنہ 2014 میں نائیجیریا کے صوبے برنو کے ایک اسکول پر حملہ کرکے سیکڑوں طالبات کو اغوا کرکے ساری دنیا پر اپنا خوف جمانےکوشش کی اور پھر 2015 میں باضابطہ طور پر داعش جیسے سفاک اور دہشت گرد گروہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا جو بعد میں اختلاف کا شکار ہوگیا۔
تاہم ابوبکر شیکاؤ کے مارے جانے کے بعد اس کے بعد اس کے جانشین کے طور پر ابھی تک کسی کا نام سامنے نہيں آيا ہے۔
سحر


مشہور خبریں۔
ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائےگا:وزیر خزانہ
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
جون
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی
?️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز
دسمبر
7 اکتوبر کی شکست اسرائیل کو کتنی مہنگی پڑی؟:سینئر فرانسیسی سفارت کار
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: سینئر فرانسیسی سفارت کار نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر
اپریل
امریکیوں کے لیے "ڈیجا وو”؛ حکومتی بندش کا کیا مطلب ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی جانب سے ایک دوسرے کی عارضی
اکتوبر
نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک دو ریاستی حل ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سوال کے جواب میں
جنوری
یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS
اگست
اردوغان کو نوبل انعام دیا جانا چاہیے: امریکی اہلکار
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری دفاع Dav Zakhim کا خیال
اگست
شامی تنظیم کا اس ملک کی عبوری حکومت پر سنگین الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:شام کے صوبۂ سویدا کی سب سے بڑی عسکری جماعت
جولائی