بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی

روہنگیا

🗓️

سچ خبریں:بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعہ کے نتیجہ میں ہزاروں روہنگیا مسلمان بے گھر ہوگئے۔
بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے قریب 1200 خیمے جل کر راکھ ہو گئے جس کے نتیجہ میں اس وقت 5000 سے زیادہ لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ کو قابو میں کرنے کے لئے ضروری اسباب اس کیمپ کے لئے فراہم نہیں تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی آگ لگنے کے واقعات بہت پیش آتے ہیں لیکن اسے قابو میں کرنے کے لئے کسی بھی طرح کے اسباب مہیا نہیں ہیں۔

یادرہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ برس مارچ میں بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں واقع پناہ گزین کیمپ میں رونما ہوا تھا جس میں 15 روہنگیا مسلمان جھلس کر چل بسے تھے جبکہ قریب 50 ہزار افراد دربدر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ نسل پرستی کا شکار روہنگیا مسلمان میانمار حکام، فوج اور انتہاپسندوں کی جانب سے بربریت کا شکار ہونے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور کچھ بنگلہ دیش میں اور کچھ دوسرے ممالک میں دربدر ہوئے جبکہ کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے اور نہ ہی عالمی براداری نے میانمار حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پرنس ہیری کا طالبان کے 25 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:    برطانوی بادشاہ کے بیٹے شہزادہ ہیری کو افغانستان میں

محض ٹوئٹس سے فوج میں بغاوت نہیں ہو سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ

🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں

سعودی اور اماراتی حکمرانوں کا بائیڈن سے بات کرنے سے انکار کرنے کا کیا مطلب ہے؟

🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نےاپنے اداریے میں، ان وجوہات اور ان کے

صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے

امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس

کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں آج شدید جھڑپیں

جوڈیشل کمیشن کی ٹھوس یقین دہانی نہ کرائی گئی تو مذاکرات ختم سمجھے جائیں، سلمان اکرم

🗓️ 11 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم

سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں

🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے