🗓️
سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی اجلاس میں شاہ سلمان کی غیر موجودگی نے سعودی عرب میں ان کی جسمانی حالت کے بارے میں بہت زیادہ قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
چند روز قبل جی سی سی کے رہنماؤں کی میٹنگ میں متعدد حاشیوں اور شرائط کے علاوہ یہ حقیقت بھی شامل تھی جوزیادہ دیر تک نہیں چل سکی ،تاہم ایک اہم مسئلے کا انکشاف ہوا اور وہ تھا سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عدم موجودگی، سلمان بن عبدالعزیز جو شاہ عبداللہ کی جگہ پر تخت سنبھالنے کے بعد پہلی بار اس کانفرانس سے غائب تھےجو ایک بہت اہم واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرکت کی جبکہ اس اجلاس میں سعودی فرمانروا کی عدم شرکت کی وجہ نہیں بتائی گئی،تاہم سعودی عرب میں مبصرین کا کہنا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز کی عدم موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ولی عہد کو مزید ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور باپ سے بیٹے کو اقتدار کی منتقلی ہوچکی ہے۔
یادرہے کہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ 20 مہینوں میں صرف ایک بار عوام کے سامنے آئے ہیں اور کورونا وبا کے دوران نیوم شہر میں رہےجبکہ آخری بار وہ اگست 2020 میں پتتاشی کی سرجری کے لیے ریاض گئے تھے، سلمان بن عبدالعزیز کی آخری ملاقات تقریباً پانچ ماہ قبل سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک روب سے ہوئی تھی۔
کئی سابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی تاریخ میں ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ بادشاہ اپنے یورپی اور خلیج فارس کے ہم منصبوں کا استقبال کرنے سے غائب رہا ہو جبکہ سلمان بن عبدالعزیز اپنی ذمہ داریاں بہت کم انجام دیتے ہیں اور عملی طور پر ہر چیز ولی عہد کے کنٹرول میں ہے۔
مشہور خبریں۔
ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا
🗓️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی کے نئے
اکتوبر
نیتن یاہو کو درپیش 7 بڑے چیلنج
🗓️ 22 اکتوبر 2024 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی خیالی فتح کی
اکتوبر
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی
🗓️ 31 مارچ 2021 تاجکستان (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن
مارچ
بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاگیا، کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا
🗓️ 8 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر، پی ٹی آئی
اپریل
سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ
🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
پاکستان ایسے میزائل تیار کررہا ہے، جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، امریکا
🗓️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان
دسمبر
چینی صدر کی برکس اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: CNN نے چینی صدر کی سربراہی برکس اجلاس میں تقریر کرنے
اگست
تل ابیب آپریشن کے بعد نفتالی بینیٹ کے استعفیٰ کے مطالبہ میں اضافہ
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک مہینے کے اندر چوتھی بار شہادت طلبانہ کارروائی نے تل
اپریل