بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ

بغداد

🗓️

سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر دو میزائل داغے جانے کے بعد امریکی سفارت خانے کا فضائی دفاعی سسٹم فعال ہو گیا ہے۔

صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا کہ اتوار کی صبح ایک بار پھر بغداد میں دھماکے کی آواز سنائی جس کے بارے میں ابتدائی طورکہا جارہا ہے کہ یہ آواز بغداد کے گرین زون میں دھماکے کی ہے،عراقی میڈیا نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد گرین زون میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور گرین زون میں امریکی سفارت خانے کا فضائی دفاعی سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اندر تیسرے توحید اڈے کے قریب دو راکٹ گرے، روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک اور صحیفة العراق الالکترونیه نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

یادرہے کہ بغداد کا گرین زون اس سے پہلے بھی کئی بار راکٹ حملوں کا مشاہدہ کر چکا ہے، نومبر میں عراقی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ گرین زون میں واقع وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ، تاہم بعض عراقی شخصیات اور گروہوں نے اس پر یقین نہیں کیا۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے مزید تاکید کی ہے کہ حملے کے بعد ایک راکٹ امریکی سفارت خانے کے صحن کے اندر گرا اور دوسرا راکٹ فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا اور سفارت خانے کے باہر گرا۔

 

مشہور خبریں۔

ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب کے جبر کے حوالے سے بائیڈن کی خاموشی پر تنقید

🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب میں

چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید، وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط

🗓️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے

مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے

🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا

صیہونی قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ

🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کے قومی سلامتی کے وزیر نے، جیسا

واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:       امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے

افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں

🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے

 الجولانی کی جارحیت کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت  

🗓️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے شام کے ساحلی علاقے میں الجولانی کی

عمران خان کے دورے سے سری لنکا کے مسلمانوں کا ایک مسئلہ حل ہوا

🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے