سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو اس سال 10 ماہ قبل پیدل حج کرنے کے لیے نکلے تھے مکہ پہنچ چکے ہیں۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آدم محمد برطانیہ میں مقیم ایک عراقی حاجی ہیں جو 10 ماہ قبل اس سال کے حج کے لیے پیدل مکہ پہنچنے کے لیے برطانیہ سے روانہ ہوئے تھے،اپنی منزل مقصود پر پہنچ چکے ہیں،سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں 52 سالہ عراقی حاجی محمد کو مکہ پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں سیدہ عائشہ مسجد میں نمازیوں اور عمرہ زائرین نے ان کا استقبال کیا۔
عراقی حاجی نے اپنا سفر 10 ماہ 25 دن قبل شروع کیا تھا، اس دوران وہ ترکی، شام اور اردن سمیت 11 ممالک سے ہوتے ہوئے مکہ پہنچے،انہوں نے مکہ پہنچنے پر کہا کہ حج میری سب سے بڑی خواہش تھی، انہوں نے تمام ممالک کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راستے میں ان کا استقبال کیا۔
الجزیرہ کے ساتھ پچھلے انٹرویو میں، آدم نے پیدل مکہ جانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے انگلینڈ میں کرفیو نافذ ہونے کے بعد میں نے قرآن کے معانی کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا اور ڈیڑھ سال تک قرآن کے گہرے مطالعے کے بعد میں بیدار ہوا اور میں نے پیدل حج کرنے کا فیصلہ کیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت امدادی کارکنوں اور صحافیوں پر حملے کیوں کرتی ہے؟
مارچ
عالمی سائبر رکاوٹ کا سلسلہ جاری
جولائی
سفارشیوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ عمران خان
فروری
غزہ میں صیہونی جرائم کے 150 دنوں کے جامع اور چونکا دینے والے اعدادوشمار
مارچ
کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی
مئی
مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے
اگست
امریکی سیکریٹری دفاع بھارت کے بعد اچانک افغانستان پہونچ گئے، افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اہم ملاقات
مارچ
میڈرڈ یوکرین میں جنگجو نہیں بھیجے گا: ہسپانوی وزیر دفاع
مارچ