🗓️
سچ خبریں:یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے یورپی پارلیمنٹ میں بدعنوانیوں کو توانائی اور اقتصادی بحرانوں پر توجہ مرکوز کرنے میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ذلت نے یورپی شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور یورپی یونین کی یورپی پارلیمنٹ کی ساکھ کو تباہ کرتا ہے۔
پولیٹیکو میگزین کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا کہ قطر گیٹ کے نام سے مشہور بدعنوانی جس نے یورپی پارلیمنٹ کو ہلا کر رکھ دیا،ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس نے یورپی یونین کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ یورپی کونسل کے سربراہ نے اپنے انٹرویو میں یورپی پارلیمنٹ کے موجودہ اور سابق اراکین کی مجرمانہ کارروائیوں، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی سے متعلق بیلجیئم کی پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر سخت تنقید کی اور اس سلسلہ میں سخت تشویش کا اظہار کیا۔
بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم مشیل، جو اب یورپی کونسل کے صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت پوری کر رہے ہیں، نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں اس مسئلے سے سبق سیکھنا چاہیے اور مستقبل میں بدعنوانی کی تکرار کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے، اس یورپی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدعنوانی کی ذلت نے یورپی یونین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجہ میں ہمارے لیے اقتصادی اور توانائی کے بحرانوں پر توجہ مرکوز کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی زندگیاں متأثر ہو رہی ہیں۔
مشیل نے تسلیم کیا کہ عام یورپی یورپی یونین کی تین بڑی شاخوں؛ یورپی پارلیمنٹ، یورپی کونسل، جس کی وہ قیادت کرتے ہیں اور یورپی کمیشن، جو ایگزیکٹو برانچ کے طور پر کام کرتی ہے اور قانون سازی کرتی ہے، میں فرق کرنے کا امکان نہیں ہے،یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ یہ ذلت ان کے لیے مزید مشکل کھڑی کر دے گی کیونکہ وہ ایسے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے بارے میں ان کے خیال میں یورپی منصوبے کے وجود میں مرکزی حیثیت ہے۔
مشہور خبریں۔
جنگ صیہونی حکومت کے لیے کیسی جا رہی ہے؟
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اکتوبر
بات چیت علاقائی بحرانوں کے حل کا راستہ ہے: شاہ عبداللہ
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد محمد
مارچ
’ورنہ‘ فلم کے لیے ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور پہلی پسند تھیں، ہارون شاہد
🗓️ 18 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی
🗓️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام
🗓️ 18 اپریل 2023 کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل
اپریل
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بے بسی
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
جولائی
کونسی کمزوری بائیڈن کو 2024 کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکتی ہے؟
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:19FortyFive اخبار کے تجزیہ کار ہیریسن کاس نے ایک بیان میں
فروری
غزہ کی جنگ میں دشمن کا واحد ہتھیارشیر خواروں کا قتل
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ
نومبر