بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم

الجزیرہ

🗓️

سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اعلان کیاہے کہ اس مہم کا مقصد رائے عامہ کو بحرین کے خلاف اکسانا ہے اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نےقطر کے الجزیرہ چینل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا،واضح رہے کہ یہ الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے جب الجزیرہ نے بحرین میں قیدیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال کی تحقیقات کے لئے یورپی پارلیمنٹ کےمتعدد ممبران کی میزبانی کی تھی۔

بحرین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم بحرین کے خلاف اشتعال انگیز تھی اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے لگائے جانے والے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ،واضح رہے کہ یہ تناؤ ایک بار پھر پیدا ہو رہا ہے جب دوحہ اور منامہ نے 5 جنوری 2021 کو سعودی شہر العلای میں جی سی سی بحران اور دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال نے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بہت سارے خدشات پیدا کردیئے ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ قیدیوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں متعدد دستاویزات بھی موجو دہیں اور اس مسئلہ کو لے کر کئی بار قدیوں کے اہلخانہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں تاہم بحرینی حکومت نے مستقل طور پر اس کی تردید کی ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور: فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار

🗓️ 28 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو

امریکہ میں جرائم پر قابو پانا ناممکن

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل

حکومت نے عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا؟

🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے حالیہ بجٹ پر نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں نے

دل ٹوٹنے کے بعد ہی انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے: رابعہ بٹ

🗓️ 25 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے  کہا  ہے کہ دل

مقتدی صدر نے عرب سربراہوں سے کیا کہا؟

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مقتدی صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں ریاض

سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں

🗓️ 14 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے  ملک بھرمیں نئے کیسز آنا

شیخ رشیدکی اسرائیل اور بھارت پر کڑی تنقید

🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے