بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم

الجزیرہ

?️

سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اعلان کیاہے کہ اس مہم کا مقصد رائے عامہ کو بحرین کے خلاف اکسانا ہے اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نےقطر کے الجزیرہ چینل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا،واضح رہے کہ یہ الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے جب الجزیرہ نے بحرین میں قیدیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال کی تحقیقات کے لئے یورپی پارلیمنٹ کےمتعدد ممبران کی میزبانی کی تھی۔

بحرین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم بحرین کے خلاف اشتعال انگیز تھی اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے لگائے جانے والے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ،واضح رہے کہ یہ تناؤ ایک بار پھر پیدا ہو رہا ہے جب دوحہ اور منامہ نے 5 جنوری 2021 کو سعودی شہر العلای میں جی سی سی بحران اور دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال نے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بہت سارے خدشات پیدا کردیئے ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ قیدیوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں متعدد دستاویزات بھی موجو دہیں اور اس مسئلہ کو لے کر کئی بار قدیوں کے اہلخانہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں تاہم بحرینی حکومت نے مستقل طور پر اس کی تردید کی ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ میں تصویر فیکٹ چیک کے فیچر کی آزمائش

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصویروں کو چیک

غیر قانونی بھارتی اقدامات مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں، میر واعظ

?️ 14 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ

سعودی عرب صیہونیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کب عام کرے گا؟

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فری میسنز دنیا میں ایک نیا نظام چاہتے ہیں جس میں

ہم پر حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنے کا دباؤ ہے؛لبنانی نائب وزیراعظم

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:لبنان کے نائب وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ان کے

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 4 صہیونی ہلاک اور 163 زخمی ہو گئے

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی وزارت صحت نے فوج کے سنسرشپ ڈیپارٹمنٹ

خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی

 کیا تل ابیب غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگا ؟

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: تحریکی مزاحمتِ اسلامی حماس کے رہنما غازی حمد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے