?️
سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے ایک بار پھر اس ملک کی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بائیڈن حکومت تیسری عالمی جنگ کی چنگاری کو روشن کرے گی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے موجودہ صدر جو بائیڈن اپنے دور صدارت کے بقیہ 10 ماہ میں تیسری عالمی جنگ کی چنگاری بھڑکا سکتے ہیں اور امریکہ کی تباہی کا سبب بنے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار
اس حوالے سے انہوں نے امریکہ کی ریاست آئیووا میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع میں کہا کہ بائیڈن کسی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے، اس لیے وہ تیسری عالمی جنگ شروع کر سکتے ہیں،اگرچہ ہم انتخابات کے قریب ہیں لیکن اتنے قریب نہیں ہیں، ہمارے پورے ملک کو تباہ کرنے کے لیے ان کے لیے 10 ماہ کافی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر ہوتے تو یوکرین اور غزہ کی جنگ کبھی شروع نہ ہوتی اور انھوں نے جزیرہ نما کوریا کی پوزیشن کو کنٹرول کر رکھا تھا، کیونکہ ٹرمپ کے مطابق بائیڈن کے برعکس، ان کے اندر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت اور اتفاق کرنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حقیقت کو پسند نہیں کرتے کہ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ متفق ہوں،میں ان لوگوں سے اتفاق کرنا چاہوں گا جن کے پاس 1600 ایٹمی وار ہیڈز ہیں۔
ٹرمپ نے خود کو واحد امیدوار قرار دیا جو امریکہ کو بچا سکتا ہے اور مزید کہا کہ اگر میں صدر بن جاؤن گا تو آپ تیسری جنگ عظیم نہیں دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں: جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا تباہی جاری رہے گی:امریکی رکن کانگریس
2024 کے امریکی صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے جس میں ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپس آنے کے لیے الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ وہ اب بھی موجودہ صدر جو بائیڈن کے خلاف گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کو قبول کرنے سے انکاری ہیں اور اس بات پر اصرار کرتے رہتے ہیں کہ 2020 کے انتخابات کے نتیجے میں دھاندلی ہوئی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ پُرامن نہیں
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان
?️ 12 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان
مئی
سعودی عرب کے معروف عالم دین گرفتار
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب ایک معروف عالم اور مبلغ کو بغیر کسی الزام
فروری
قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن
فروری
دنیا بھر میں کشیدگی کس کا کھیل ہے؟
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: روس کے نائب وزیر دفاع نے دنیا کے مختلف خطوں
دسمبر
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے
جون
صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی
جنوری
فلسطینی استقامت مزید مضبوط ہو گئی ہے: حماس
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما علی برکہ صہیونی دشمن غزہ
دسمبر