ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟

اقوام متحدہ

?️

سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے،مغربی نظام دنیا کی مشکلات کا حل پیش نہیں کرپارہا ہے،قدیمی لیبرل نظام سے صرف سرمایہ دار اور سلطہ گر فائدہ لے رہے ہیں اور اب دنیا کو امریکہ کے ماتحت کرنے کا منصوبہ شکست کھاچکا ہے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال جب میں اس فورم پر خطاب کیا اس کے بعد دنیا میں تلخ و شیرین واقعات رونما ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی ادارے کی تشکیل کے تقریبا 8 عشروں کے بعد اجلاس ان حالات میں ہورہا ہے کہ دنیا میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 22 ستمبر کو خطاب کریں گے

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ جو چیز انسانی معاشرے کے مستقبل کی ضمانت دیتی ہے وہ اعلی اقدار کی طرف توجہ دینا ہے یہی انسان کو کمال اور کرامت کی طرف لے جانا کا باعث ہے، اللہ تعالی کے کلام پاک کے سوا کیا چیز انسانیت اور انسانی اقدار کو بیان کرسکتی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کی کتاب ہے جو انسان کو عقلانیت، معنویت، عدالت اور اخلاق و حق پر عقیدہ رکھنے کی دعوت دیتی ہے، قرآن کے مطابق تین چیزیں انسانی سعادت کی ضامن ہیں؛ توحید، عدالت اور انسانی کرامت۔ قرآن نے کونسی بات کی ہے جس سے مستکبرین اور حکمران طبقے کے دلوں میں کینہ ایجاد ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ اے انسان! ظلم اور تفرقہ قبول نہ کرنا،اس ہدایت کی روشنی میں کرامت اور عظمت پر مبنی دنیا بنائی جاسکتی ہے،قرآن وحدت کا درس دیتا ہے اور روئے زمین پر رہنے والوں کو بہن بھائی کی طرح رہنے کی تلقین کرتا ہے جو ایک ماں اور ایک باپ سے پیدا ہوگئے، قرآن انسان کو اللہ کا نمائندہ اور مرد اور عورت کے درمیان قدرتی فرق کے باوجود ایک دوسرے کی تکمیل کا ذریعہ قرار دیتا ہے۔ قرآن خاندانی نظام کی حفاظت کرتا ہے اور بچوں کو اللہ کی امانت قرار دیتا ہے،وعدے پر عمل کرنا، امانت داری اور سچائی، ہر معاملے میں صداقت، محروم طبقوں کی خدمت، بے انصافی اور فقر و فحشاء سے جنگ قرآن کی تعلیمات میں سے ہیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ کیا تاریخ میں پہلی مرتبہ ندائے آسمانی کو خاموش کرنے کے لئے قرآن سوزی کی جارہی ہے؟ کیا نمرود، فرعون اور قارون حضرت ابراہیم، موسی اور عیسی کے خلاف جیت گئے؟

مزید پڑھیں: ترک صدر اسلام دشمنی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

قرآن عقائد کی توہین سے منع کرتا ہے اور حضرت ابراہیم، موسی اور عیسی کے احترام کو حضرت محمد (ص) کا احترام قرار دیتا ہے۔ وَمَا أُوتِیَ مُوسَی وَعِیسَی وَالنَّبِیُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (قرآن کریم سوره آل عمران- آیه ۸۴)

انبیاء کی یہ وحدت بخش، الہام بخش، انسان ساز، تمدن ساز اور معاشرہ ساز تعلیمات انسانی معاشروں کے لئے ہمیشہ رہنما اصول ہیں اور آگ میں جلانے سے کبھی مٹ نہیں سکتی ہیں۔

ایرانی صدر نے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہ
اسلام ستیزی اور ثقافتی یلغار جو قرآن کریم کی توہین اور اسکولوں میں حجاب پر پابندی وغیر کی شکل میں جاری ہے، انسانی ترقی کے لئے مناسب نہیں ہے،نفرت افکنی کے پیچھے بڑی سازش چھپی ہوئی ہے۔ آزادی بیان کا نعرہ پرفریب ہے،مغرب دنیا کو جنگل اور خود کو باغ تصور کرتا ہے،بعض طاقتور عناصر بحران سازی اور دشمن سازی کو راہ حل سمجھتے ہیں، اس مسلمان اس ثقافتی یلغار کا شکار ہورہے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ادیان الہی کا احترام اقوام متحدہ کے نصب العین کا حصہ ہونا چاہئے اور اقوام متحدہ کو چاہئے اس امر کو یقینی بنائے۔ آج ہم اسلام کے ساتھ ساتھ خاندانی نظام کے خلاف جنگ دیکھ رہے ہیں۔ انسانی معاشرے کا بنیادی ترین اور اصلی ترین رکن خاندان ہے جو آج خطرے میں ہے۔

آج انسانیت کے خلاف جرائم بے گناہوں کو قتل کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ قدرتی پناہ گاہ خاندان جیسے مراکز بھی اس کے نشانے پر ہیں،ایک مرد اور ایک عورت سے تشکیل پانے والا یہ نظام عالمی سطح پر اس کی حفاظت ہونا چاہئے۔ تعلیم و تربیت اور ترقی خاندانی اقدار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس نظام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہمارا انسانی وظیفہ ہے۔

ہم عالمی رہنماوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے تاریخی وظیفے پر عمل کرتے ہوئے خاندانی نظام کو بچانے میں کردار ادا کریں۔ اقوام متحدہ کو بھی عالمی ادارے کے طور پر اس سلسلے میں کرادا ادا کرنا ہوگا۔

ایران کے صدر نے اجلاس میں موجود افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ کے اہم موڑ پر ہیں،دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے،۔ مغربی نظام دنیا کی مشکلات کا حل پیش نہیں کرپارہا ہے، قدیمی لیبرل نظام سے صرف سرمایہ دار اور سلطہ گر فائدہ لے رہے ہیں، دوسرے الفاظ دنیا کو امریکہ کے ماتحت کرنے کا منصوبہ شکست کھاچکا ہے، تاہم عالمی نظام کے لئے موجودہ سلطہ گری پر مبنی نظام کو برکنار کرنا ضروری ہے اور اس کی جگہ علاقائی اتحاد تشکیل دینا چاہئے

مشہور خبریں۔

بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل 

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے

صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی

?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ

اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل

?️ 11 فروری 2026اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت

قطبِ شمال نیا عالمی محاذ جنگ، روس، چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی

?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:قطبِ شمال کے قدرتی وسائل، اسٹریٹجک بحری راستوں اور فوجی اہمیت

 یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: روس

?️ 20 دسمبر 2025 یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: روس

پاکستان کے پاس افغانستان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ طارق فضل چوہدری

?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ

انسان کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا

?️ 17 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) انسانوں کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا

شدید عالمی دباؤ کے بعد امریکی صدر غزہ میں سیز فائر کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگئے

?️ 19 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے