سچ خبریں:سعودی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے کی جمعرات کو بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
سعودی عرب کے الجریدہ اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان رواں ہفتے کی جمعرات کو بیجنگ میں اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ تقریباً 3 ہفتے قبل بیجنگ نے ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا جس میں یہ طے پایا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بعد میں ملاقات کریں اور پھر معاہدے پر دستخط کے دو ماہ کے اندر سفارتی مشن کا تبادلہ کریں۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو فون پر آنے والے دنوں میں ملاقات پر اتفاق کیا،یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں وزراء کے درمیان حالیہ ہفتوں میں یہ تیسری ٹیلی فون پر بات چیت تھی۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس کا ایرانی صدر کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔