🗓️
سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز نے ایک اجلاس میں اعتراف کیا ہےکہ اس ایجنسی کو ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ولیم برنز نے اس اجلاس میں ویانا مذاکرات کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اب بھی مذاکرات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور یقیناً یہ بہت جلد واضح ہو جائے گا کہ وہ کتنے سنجیدہ ہیں، برنز نے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے نیز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نےاپنی پچھلی رپورٹوں میں ایران کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی تصدیق بھی کی ہے ۔
واضح رہے کہ پیر کو بھی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھاکہ ہم ایک اچھے معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں،تاہم معاہدہ جامع ہونا چاہیے تاکہ لوگ ٹھوس طریقے سے نتائج کو محسوس کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایرانی وفد نے تحریری متن کے طور پر جو کچھ پیش کیا ہے وہ مکمل طور پرمشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرہ کار میں ہے ،اس میں اس معاہدے سے بڑھ کچھ نہیں ہے اور نہ ہی متن میں ایٹمی معاہدے کے بعد کے مطالبات ہیں، انھوں نے کہا کہ میں نے مسٹر بوریل کو واضح طور پر بتایا کہ ایران میں 90% افزودگی کی خبر جھوٹ ہے۔
مشہور خبریں۔
جنین پر تلآویو حملوں کا تسلسل؛ ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
🗓️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: ایک اور فلسطینی نوجوان آج صبح بدھ، 27 اپریل کو
اپریل
پنڈورا دستاویزات میں سعودی عرب سر فہرست
🗓️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:پنڈورا کی منظر عام پر آنےوالی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
امریکا-پاکستان مذاکرات میں ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
🗓️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور پاکستان توانائی سے متعلق دو روزہ بات
مارچ
فیس بک کی فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے
اگست
شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے مکانات کو خالی کرنا اور تباہ کرنا غیر قانونی
🗓️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: شیخ جراح کے پڑوس میں یورپی یونین کے رکن ممالک
جنوری
حزب اللہ کا تل ابیب میں گیلوت بیس پر میزائل حملہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے پہلے بیان میں لبنان کی حزب
نومبر
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
ہم تباہ ہو رہے ہیں؛صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں:جوبائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی منسوخی ان سیاسی مسائل
جون