?️
سچ خبریں:امریکی اخبار نے تہران کی "بے قابو میزائل صلاحیت” کے عنوان سے اپنی ایک رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ ایران دفاعی صلاحیت اس سطح پر پہنچ گئی ہے جو ناقابل تسخیر ہے ۔
امریکی اخبار نیویارکر نے رابین رائٹ کے لکھے ہوئے ایک کالم میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کی میزائل دفاعی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ایک طرح سے وہ بے قابو مرحلے پر پہنچ چکی ہے، رائٹ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی (مغربی ایشیا) میں امریکی (دہشت گرد) افواج کے کمانڈر کینتھ میکنزی نے مجھے بتایا کہ ہم نے جنوری 2020 میں ٹرمپ کے حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایران کی جانب سے ردعمل کے طور پر عین الاسد پر کیے جانے والے حملہ سے جو سبق سیکھا ہے وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ایران کے میزائل اس کے جوہری پروگرام کے مقابلے میں زیادہ قریب خطرہ بن چکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "کئی دہائیوں سے ایران کے میزائل بڑی حد تک درستگی کے ساتھ مار نہیں کرتے تھے ،میک کینزی نے مزید کہا کہ ایران کے میزائلوں نے الاسد میں تقریباً جس جگہ کو چاہا نشانہ بنایا اوراب یہ میزائل خطے کے مختلف مقامات اور مشرق وسطیٰ کی گہرائیوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا سکتے ہیں، وہ مختلف پوائنٹس کو بہت احتیاط سے مارتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ایران کی توجہ زیادہ رینج، زیادہ درستگی اور زیادہ تباہ کن طاقت کے حامل میزائلوں کی تیاری پر ہے، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اس وقت دنیا کے سب سے بڑے میزائل بنانے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس کا اسلحہ مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا اور متنوع ہتھیار ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت جتنا بھی ظلم کرلے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت رہنما
?️ 24 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
اپریل
ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے
?️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام
فروری
اسرائیل خطے کو جنگ میں کیوں دھکیلنا چاہتا ہے؟ لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کی زبانی
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے
مارچ
وینزویلا کے صدر کا دورہ سعودی عرب
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اپنی کابینہ کے وزراء پر مشتمل
جون
بھارت پورے خطے کے لئے خطرہ ہے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف
ستمبر
اسرائیلی فوجیوں کی جنگ سے بیزاری؛ فوجی ذخائر میں شدید بحران
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ آدھے سے
مارچ
جانسن کا سیاست سے مستقل ریٹائرمنٹ پر غور
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ برطانیہ میں سیاسی بحران کے بارے میں
جولائی
تحقیقی رپورٹ: باقاعدگی سے کافی پینے سے دماغ کی ساخت تبدیل
?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے
فروری