سچ خبریں:ایران نے ایتھنز بحری قزاقی کے بدلے میں خلیج فارس میں یونانی ملکیت کے دو ٹینکرز قبضے میں لے لیے۔
ٹریڈ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران نے جمعے کو یونانی ملکیت کے دو ٹینکر قبضے میں لے لیے،ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے مذکورہ دو ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی کارروائی یونان کی جانب سے ایرانی تیل لے جانے والے آئل ٹینکر کو امریکہ کے حوالے کرنے کے بعد عمل میں آئی۔
اطلاعات کے مطابق خلیج فارس کے شمال میں واقع عسلویہ کے ساحل سے پکڑا جانے والا274 میٹر لمبا ڈیلٹا پوسیڈن سپر ٹینکر ، 2011 میں بنایا گیا تھا اور یہ یونانی آئل کمپنی کی ملکیت ہے،میڈیا کا کہنا ہے کہ دو یونانی کا نام ٹینکر پروڈنٹ واریر اور ڈیلٹا پوسیڈن ہے۔
واضح رہے کہ ایران کا یہ اقدام اس کے فوراً بعد سامنے آیا جب تہران میں یونانی سفارت خانے کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ایتھنز سے بحری قزاقی سے باز رہنے کو کہا گیا جسے یونانی جانب سے نظر انداز کر دیا گیا۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے خلیج فارس میں خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر دو یونانی ٹینکروں کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا ، سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ IRGC بحریہ نے خلیج فارس کے آبی پانیوں میں خلاف ورزیوں کی وجہ سے یونان کے دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔