🗓️
سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے اسرائیل کے خلاف فوجی جواب میں ایران کی فوجی صلاحیت کا اعتراف کیا۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے وعدہ صادق آپریشن کے دوران جارح کو سزا دینے کے لیے قابل فخر اور دلیرانہ آپریشن کے آفٹر شاکس دشمنوں کے فوجی اور خبری حلقوں میں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے فوجی جواب نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟صیہونی میڈیا کی زبانی
الجزیرہ نیوز چینل نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے ایک میڈیا بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے حکام اسرائیل میں متعدد اہداف کے خلاف ایران کی فوجی کارروائیوں کے بعد کشیدگی میں کمی کے بارے میں صیہونی رہنماؤں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے پر مبنی اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کے جواب میں ایران کی فوجی کارروائیوں کی طاقت کے بارے میں پینٹاگون کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران کی طرف سے کی گئی کارروائی ایران کی سرزمین کے اندر سے ایک بے مثال اور وسیع حملہ تھا۔
انہوں نے اپنے بیان کے ایک اور حصے میں امریکی وزیر دفاع کی مغربی ایشیا اور دنیا میں اپنے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ وسیع مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور بڑے پیمانے پر تنازعات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی حملے نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتے کی رات یا رسول اللہ کے کوڈ کے ساتھ صیہونی ریاست کے خلاف "وعدہ صادق ” نامی آپریشن کیا جس میں مقبوضہ علاقوں کے اندر درجنوں میزائلوں اور ڈرونز سے متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
ایران اور روس کے تعلقات سے نیتن یاہو کی نندیں حرام
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے
جون
شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری میں
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز کہا
ستمبر
صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد
ستمبر
متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندی عائد کر دی
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا
مئی
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا
🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ
اکتوبر
امریکی مسلمانوں کے خلاف تشدد میں 70 فیصد اضافہ
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: امریکن اسلامک ریلیشنز ایڈووکیسی کونسل کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیلی
جولائی
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے نے مسلمانوں کو کیا سکھایا؟؛عارف علوی کی زبانی
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں
اکتوبر
آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
🗓️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک
فروری