🗓️
سچ خبریں:ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل کی رپورٹر مریم رحمتی کو منگل کے روز اقوام متحدہ کے اجلاس سے نکال دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانی حقوق کے ہیڈ کوارٹر کے سکریٹری کاظم غریب آبادی کی موجودگی میں اقوام متحدہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل نے لکھا ہے کہ اس کے رپورٹر کو اس بہانے میٹنگ سے نکال دیا گیا کہ اجلاس عام نہیں ہے جبکہ دیگر میڈیا کے نمائندے اس میٹنگ میں موجود تھے۔
اس صحافی کے اجلاس میں شرکت کے اصرار کی وجہ سے وہاں کے عہدیداروں نے اسے جلسہ گاہ سے نکالنے پر مجبور کر دیا، یاد رہے کہ حال ہی میں ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی چینل ایران انٹرنیشنل کو ایران میں فسادیوں کو بھڑکانے اور اکسانے کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں متعدد برطانوی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا،اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے متعلقہ حکام کی منظوریوں کی بنیاد پر، متعلقہ قانونی قواعد اور متعلقہ پابندیوں کے طریقہ کار کے فریم ورک کے اندر اور ایک باہمی کارروائی کے طور پر، متعدد برطانوی اداروں اور افراد پر دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں ان کے جان بوجھ کر کیے جانے والے اقدامات نیز دہشت گردی، تشدد اور نفرت کو بھڑکانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ فہرست میں شامل افراد اور قانونی اداروں نے دیگر چیزوں کے علاوہ ایسی سرگرمیاں انجام دی ہیں جو ایرانی قوم کے خلاف بدامنی، تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کا باعث بنی ہیں، اس فہرست میں، برطانوی نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر، برٹش گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈکوارٹر، ویلنٹ میڈیا، گلوبل میڈیا، ڈی ایم اے میڈیا، بی بی سی فارسی اور ایران انٹرنیشنل شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے
🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق
اکتوبر
پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ
🗓️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اپوزیشن لیڈر پر پی ڈی ایم میں شدید اختلاف کھل
مارچ
شامی فضائی دفاع کا صیہونی حکومت کے میزائلوں سے مقابلہ
🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں: شام کے فضائی دفاع نے آج جمعہ کو مقامی وقت
جون
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی عدالتی اصلاحات کی مخالفت
🗓️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
جولائی
غزہ جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ صیہونی اخبار کا انکشاف
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
اکتوبر
بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف
جون
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
کیا غزہ جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوں گے ؟
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ایک مضمون میں کہا کہ وہ
فروری