سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کیتھولک چرچ کے صحن میں دھماکہ ہوا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کےجنوبی صوبے سولوسی کے شہر مکاسار میں کیتھولک چرچ کے صحن میں اتوار کی صبح ایک دھماکہ ہواجس کے بعد علاقائی پولیس نے چرچ کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی خبروں کی تصاویر کے حوالے سے بتایا ہے کہ چرچ کے قریب کھڑی کاروں کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 28 منٹ پر ہوا جس سے چرچ کے اطراف کی دیوار کو نقصان پہنچا،مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ دھماکے کے وقت لوگ چرچ کے اندر تھے،اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جائے وقوعہ پر کچھ انسانی اعضا ملے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے،دھماکے کے لمحے کو ظاہر کرتی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مبینہ طور پر لی گئی ایک ویڈیو سائبرا سپیس میں شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک دھماکے کی وجوہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے،تاہم مقامی میڈیا نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے سے قبل متعدد افراد بم بم چِلّا رہے تھے تاہم ابھی تک واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم کا بیان
مارچ
کراچی: فرحان ملک کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری پرعدالت برہم، درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
مارچ
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
مارچ
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات
مارچ
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
جون
ڈیمونا ایٹمی سائٹ کی تباہی کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف
مئی
گمشدہ خزانہ ؛ صیہونیوں کی غزہ پر غیر معمولی بمباری کا راز
اکتوبر
اگر ہمیں معاشی ترقی کرنی ہے تو سیاسی استحکام لانا پڑے گا، شہباز شریف
اکتوبر