انٹرنیٹ بند کر کے صیہونی غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟

انٹرنیٹ

?️

سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ کے جزوی کنکشن کے بعد اس علاقہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 2 راتوں میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا اندازہ ہوا ہے

المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کے جزوی رابطے کے ساتھ گذشتہ 2 راتوں کے دوران صیہونی حکومت کی جانب سے کیے گئے قتل و غارت اور جرائم کی تعداد کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے ہسپتال پر  وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟

اس چینل کے رپورٹر نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ اور زخمیوں کی تعداد 20 ہزار بتائی جاتی ہے جبکہ زیادہ تر زخمی فلسطینی شدید جھلسنے کا شکار ہیں جن کا غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں علاج نہیں کیا جا سکتا۔

قبل ازایں ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب مواصلاتی راستوں اور انٹرنیٹ لائنوں کو کاٹ کر غزہ میں اپنے بڑے جرائم اور سانحات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

اس سلسلے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی راستوں کو فوری طور پر دوبارہ جوڑنے کی درخواست کی تاکہ امدادی گروپ اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

فلسطینی جرنلسٹ سنڈیکیٹ نے بھی خبردار کیا کہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرکے مزید قتل عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

آرمینیوں نے جمہوریہ آذربائیجان سے اپنے فوجیوں کی لاشیں وصول کیں

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:    آرمینیا کی وزارت دفاع نے آج اتوارکو اعلان کیا

امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا

?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے

جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس کی آواز سنی جاتی ہے، شہباز شریف

?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز شریف نے کہا کہ جس قوم کی

اردو سمیت تمام مادری زبانیں غریبوں کے لیے رہ گئی ہیں، جاوید اختر

?️ 20 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر

اس سال اربعین عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     آج اتوار، 11 ستمبر عتبہ حسینی (ع) کے ترجمان

پاکستان کو افغان امن اجلاس میں مدعو کیا گیا

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان

گڑ کھانے کے ہماری صحت پر ہوتے ہیں بے شمار اچھے اثرات

?️ 5 فروری 2021آج دینا کا ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض ہے کیا آپ

صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے