🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات کی نمائندگی میں یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مشاورت کر رہی ہے۔
میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں واپس ڈالا جائے،یادرہے کہ بائیڈن نے اپنی صدارت کے ابتدائی دنوں میں انصار اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا تھاجبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے آخری دنوں میں انصار اللہ کواس فہرست میں شامل کر لیا۔
واضح رہے کہ کئی امریکی سینیٹرز نے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں واپس لانے کی تجویز بھی دی ہے، ڈیموکریٹ کانگریس مین گریگوری مکس، جو ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور دیگر حکام سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ انصار اللہ کے حالیہ حملوں کی روشنی میں ان کی حکومت انہیں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یمنی انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے حال ہی میں ایک تقریر میں یمن پر حملوں میں اضافے میں امریکہ اور اسرائیل کے ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا انھوں نے ہی متحدہ عرب امارات کو یمن پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر مجبور کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب
فروری
آگ سے کھیلنا بند کرؤ:شام کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ
ستمبر
ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج
فروری
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند
🗓️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس
مارچ
اسلام آباد کے سیکٹر آئی۔10 میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید
🗓️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین
دسمبر
مغربی کنارے اور ایران اسرائیل کے لیے سب سے بڑے چیلنج ہیں: عبرانی میڈیا
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل
جنوری