انسانی حقوق کی آڑ میں ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں: گروپ 7 کو چین کا جواب

چین

🗓️

سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گروپ 7 سے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی آڑ میں ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ایک تنقیدی بیان جاری کرتے ہوئے جاپان کے ہیروشیما میں جمع ہونے والے جی 7 ممالک سے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بہانے چین پر تنقید کرنا بند کریں اور اپنی خلاف ورزیوں کی تاریخ پر توجہ دیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے جی 7 ممالک سے کہا کہ وہ چین کو انسانی حقوق کے احکامات جاری کرنا بند کریں اور ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں،اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں چینی وزارت نے زور دیا کہ ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بیجنگ انسانی حقوق کی آڑ میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،چین نے نشاندہی کی کہ جی 7 ممالک کو ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت سے متعلق مسائل کے لیے چین کو مورد الزام ٹھہرانا بند کرنا چاہیے بلکہ اس کے بجائے اپنی تاریخ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں گہرائی سے سوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں چینی سفارت خانے نے جی 7 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ بیجنگ کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی بیان یا کاروائی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور تل ابیب کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت

🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:   صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ

اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے

یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب

’بریفنگ سے کام نہیں چلے گا‘ جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا

🗓️ 6 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر

وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین

کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی)

افغان دہشتگرد کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ

🗓️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی

امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے سے روکا، وجہ ؟

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی عہدیداروں نے آج واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے