سچ خبریں:ترکی کے ینی شفق اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی کمپنیاں پابندیوں سے بچنے کے لیے ترکی کے ذریعے روس کے ساتھ تجارت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ینی شفق اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس پر عائد پوبندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیاں خفیہ طور پر اس ملک کے ساتھ تجارت کرنے کا راستہ تلاش کر رہی ہیں، ینی شفق نے ترکی کے کاروباری حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سی امریکی کمپنیاں جو یوکرین میں جنگ شروع ہونے کی وجہ سے روس سے نکل گئی تھیں، خفیہ طور پر ترکی کے راستے روس کے ساتھ تجارت کرنے کا راستہ تلاش کر رہی ہیں۔
ان ذرائع کے مطابق امریکی کمپنیاں جو روس کے خلاف مغربی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں، ترک کمپنیوں کو ایک مخصوص رقم (کمیشن) کے عوض روسی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی پیشکش کرتی ہیں، ان باخبر ترک ذرائع نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں اس طرح کی پیشکشوں میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی کمپنیاں روس-ترکی-دبئی-امریکہ روٹ پر کاروبار کرتی ہیں اور روس سے سامان خریدتی ہیں۔
ینی شفق کے مطابق بہت سی بین الاقوامی کمپنیوں نے جن کا صدر دفتر اور مرکزی دفتر امریکہ میں ہے، کاروبار بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے فری زونز میں اپنی شاخیں قائم کر رکھی ہیں،یاد رہے کہ امریکی کمپنیاں جو ترک کمپنیوں کو مشترکہ کاروبار کی پیشکش کرتی ہیں وہ روسی مارکیٹ میں اپنے نقصانات کی تلافی کے لیے یہ طریقہ استعمال کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بغداد میں امریکی شہری اور کنیڈین فوجی ہلاک
نومبر
دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ
جنوری
شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
مارچ
توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران، فواد، اسد عمر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جنوری
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
مئی
امریکہ یمن جنگ کو صیہونی مفادات کی طرف لے جارہا ہے:انصاراللہ
اگست
صہیونی پناہ گزینوں کے لیے نصر اللہ کا جواب
ستمبر
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کتنے طالب علم مارے جا چکے ہیں؟
دسمبر