سچ خبریں:امریکی کانگریس پولیس نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے 18 ستمبر کو احتجاج کی کال دیے جانے کے پیش نظر پینٹاگون سے مدد کی اپیل کی ہے۔
امریکی کانگریس انفارمیشن بیس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ امریکی کانگریس پولیس نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی ریلی کے موقع پر پولیس کی مدد کے لیے فوجی اہلکار بھیجیں،رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کو کانگریس پولیس کی جانب سے ہفتے کے آخر میں ہونے والے احتجاج کی تیاری میں مدد کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پینٹاگون فی الحال اس درخواست کا جائزہ اور تجزیہ کر رہا ہے اور اگر یہ درخواست درست ہے تو ہم اس پر عمل درآمد کریں گے،واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامی امریکی کانگریس کی عمارت پر 6 جنوری کے مہلک حملے میں گرفتار ہونے والوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،تاہم امریکی پولیس نے کانگریس کی عمارت کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی ہے جس میں نگرانی کرنے والے کیمروں کی تنصیب ، رکاوٹیں ،حصار جیسے اقدامات شامل ہیں۔