سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینٹر نے کانگریس میں اپنے ساتھیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لیے سعودی عرب کے خلاف ایک بل پاس کریں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے ایک ایک ٹویٹ میں لکھا کہ حالیہ انٹیلی جنس رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کیا ہےجو غیر متوقع ہونے سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔
مارکی نے کہا امریکی کانگریس کو سعودی عرب کے غیر قانونی فوجی پروگرام کو ختم کرنے کے لیے اس ملک کے خلاف بل پاس کرنا چاہیے کیونکہ یہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے گا۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹر نے اپریل میں ڈیموکریٹ سینیٹر جیف مارکلے اور دو دیگر ڈیموکریٹس، جوکین کاسترو اور ٹیڈ لیو کے ساتھ پیش کیے گئے ایک بل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مقصد خاص طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کو روکنا ہے، جس کا مقصد نگرانی کو بحال کرنا اور حساس ٹیکنالوجی تک رسائی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے جو سعودی عرب کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔
اس حوالے سے باخبر امریکی ذرائع نے بتایا کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ سعودی عرب کو چینی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ملوث فریقین کو سزا دینے کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین ایک بار پھر ناکام
دسمبر
جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکے خواہاں ہیں: آرمی چیف
دسمبر
ترکی کی حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیش کش
جولائی
سی ان ان کے پروڈیوسرجنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار
دسمبر
نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس
اپریل
صیہونی ہنگامہ آرائی اور ایرانیوں کی ذہانت: ترک تجزیہ نگار
اپریل
فلسطینی استقامت صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کو ممکنہ حد تک پہنچائے گی: انصاراللہ
مئی
حکومتی پالسیوں کے خلاف دس لاکھ سے زائد فرانسیسی سڑکوں پر
جنوری