?️
سچ خبریں:سوڈانی وزیر اعظم کی بغاوت کے منصوبہ سازوں کے ہاتھوں رہائی کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ان سے،اپنے سعودی ہم منصب اور افریقی یونین کے صدر سے الگ الگ رابطوں میں سوڈان میں پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک سے ملاقات میں بغاوت کرنے والوں کے ہاتھوں سے رہائی ملنے پر کا خیر مقدم کیانیز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق، بلنکن نے فوجی حکام سے حراست میں لیے جانے والےدوسرے سوڈانی سویلین رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
جیسا کہ دعوی کیا گیا ہےکہ انہوں نے عالمی برادری سے سوڈان میں فوجی کاروائی کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا اور اس ملک کی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد سے باز رہے،درایں اثنا ایک الگ کال میں، بلنکن نے افریقی یونین کے صدر فلیکس تشیسکدی کے ساتھ سوڈان کی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی اور دونوں فریقوں نے 2019 میں عبوری اور سویلین حکومت کو اقتدار واپس کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے سوڈان کی عبوری حکومت کے خلاف فوجی کاروائی اور اس کے خطے کے استحکام پر پڑنے والے اثرات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یادرہے کہ منگل کو امریکہ نے سوڈان کی 700 ملین ڈالر کی امداد روک دی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوجی کاروائی کی مذمت میں امریکہ حتیٰ اس کے یورپی شراکت دار بھی فیصلہ کن لہجہ نہیں رکھتے اور فوجی بغاوت کے بعد بھی ان کا زور خرطوم کے ساتھ سابقہ بین الاقوامی معاہدوں کو برقرار رکھنے پر تھا، جو ان کے بیانات سے واضح ہےجس میں صیہونی حکومت کے ساتھ سوڈان کے تعلقات کو معمول پر لانا بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی مریم نواز کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا
?️ 29 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کے
دسمبر
گوٹیرس کے یوکرین کے دورے کے ساتھ ہی، روس نے حادثاتی ایٹمی تباہی سے خبردار کیا
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کے روزروسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب
اگست
ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں
فروری
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کے غیر انسانی حالات
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اس حکومت کی جیلوں میں
جون
غزہ میں جنگ بندی عارضی وقفہ ہے، جنگ ختم نہیں ہوئی: مصری تجزیہ کار
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:مصری سماجی و سیاسی تجزیہ کار محمد سید احمد کا کہنا
اکتوبر
امریکی کانگریس تائیوان کو غیر معمولی فوجی امداد کی منظوری کے لیے کوشاں
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے
نومبر
ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ
فروری
افریقہ میں فرانس کا آخری قلعہ کیسے فتح ہوا؟
?️ 29 اگست 2023نائجریا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ
اگست