🗓️
سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ اور عراقی وزیر اعظم نے نیویارک میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور بلنکن نے انہیں بائیڈن کی طرف سے السوڈانی کو واشنگٹن کے دورے کی سرکاری دعوت سے آگاہ کیا۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر اطلاعات نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے درمیان آج صبح نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی میں امریکہ کی ایک اور خلاف ورزی
بغداد الیوم اخبار کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس بنیان میں آیا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے عراق اور امریکہ کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں اور سطحوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
بیان کے مطابق بلنکن نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے عراق وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کو دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مزید مشاورت کے لیے وائٹ ہاؤس مدعو کیے جانے کی اطلاع دی۔
السوڈانی نے اس دعوت کا شکریہ ادا کیا اور ایک ایسے وقت میں اس کا جواب دینے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے عراق اور امریکہ کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک فریم ورک معاہدے کے حوالے سے مشترکہ کمیٹی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور تعاون کے کئی اہم امور پر بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: عراق پر حملہ 20 سال بعد بھی امریکہ اور برطانیہ کے گلے میں ہڈی
رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج سے نمٹنے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے اپنے ملک کی خواہش کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ وہ عراق میں سرمایہ کاری کرنے والی امریکی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے
🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے
جنوری
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
یمن ہمیشہ سےجنگ بندی اور انسانی ہمدردی کا خواہاں
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
🗓️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے
اپریل
روس کے خلاف امریکی سازش
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے یہ کہتے ہوئے کہ
جون
سوڈان اور اسرائیلی کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ایک عبرانی اتحاد ہے: یمنی عہدیدار
🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض
🗓️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی
جنوری