?️
سچ خبریں: 20 فیصد امریکی نوجوان القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
آئی24 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 20 فیصد امریکی نوجوان القاعدہ دہشت گرد گروپ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں،اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 میں سے 1 نوجوان امریکی 9/11 آپریشن کے ماسٹر مائنڈ کے بارے میں مثبت سوچ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے القاعدہ کے نئے سربراہ کا اعلان کیا
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ویب سائٹ کی طرف سے کیے گئے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک نوجوان امریکی، جن کی عمریں 18 سے 29 سال ہیں، القاعدہ دہشت گرد گروہ کے سابق سربراہ اور بانی اسامہ بن لادن کے بارے میں مثبت رائے رکھتا ہے۔
سروے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس عمر کے دس میں سے صرف تین افراد غزہ میں حالیہ صورتحال کے دوران فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔
ان نتائج نے 9/11 کے متاثرین کے خاندان کے افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور 9/11 کے متاثرین کے کچھ خاندانوں نے اس سروے کے نتائج کو خوفناک اور تشویشناک رجحان کو ظاہر کیا ہے۔
اسامہ بن لادن نے 2001 میں ہائی جیکنگ کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں نیویارک، پینٹاگون اور شینکسویل، پنسلوانیا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 2977 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ اکتوبر میں ڈیلی میل کی طرف سے کرائے گئے ایک اور سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں 30 سال سے کم عمر کے دس میں سے ایک ووٹر حماس کے حق میں رائے رکھتا ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔
بینرز اٹھائے ہوئے ان افراد نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور احتجاجی تحریک میں نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بلاک کردیا۔
نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی کے ترجمان اسٹیو برنز نے اعلان کیا کہ اس احتجاجی تحریک کے دوران 26 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: القاعدہ،داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں
اسی طرح کی کاروائی میں امریکی مظاہرین نے لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک کو بلاک کر دیا، اس مظاہرے کے جواب میں امریکی پولیس نے 36 افراد کو گرفتار کیا جس سے ان 2 مظاہروں میں گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 62 افراد تک پہنچ گئی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد افسروں اور پائلٹس کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو افسروں اور پائلٹس نے
اپریل
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
کورونا: سندھ کابینہ نے بھی فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے
اپریل
نیتن یاہو نے حماس کی جنگ بندی کی نئی پیشکش مسترد کر دی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب ثالثوں اور عالمی
مارچ
سعودی عرب، یو اے ای، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو یمن کی واضح وارننگ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس بات
فروری
’مسٹر بیسٹ‘ کے گروپ نے ٹک ٹاک کو 20 ارب ڈالر کی پیش کش کردی
?️ 31 جنوری 2025سچ خبریں: ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی
جنوری
خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد
?️ 30 نومبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں
نومبر
ایرانی صدر انڈونیشیا کے دورے پر
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ہندوستانی میڈیا نے ایرانی صدر کے دورہ انڈونیشیا کا تجزیہ کرتے
مئی