?️
سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج کا جدید ہتھیاروں سے لیس ایک اور قافلہ عراق سے شام میں داخل ہوگیا ہے۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا ایک قافلہ جو 23 گاڑیوں پر مشتمل تھا پیر کے روز عراق سے شام کے جنوبی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی 30 گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے جنوبی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا تھا۔
یادررہے کہ غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ اپنے دعوؤں کے برعکس وہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔
درایں اثنا شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب
جون
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کو 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں
?️ 21 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی
دسمبر
دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،
جولائی
امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور
اپریل
کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہی سپریم کورٹ
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو دوران
اپریل
ایلون مسک کا ٹویٹر کے حوالے سے بہت بڑا نقصان
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس امریکی ارب پتی نے نومبر
جنوری
ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی افغان شہریوں کا ساتھ چھوڑ دیا
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے 80 لاکھ افغان شہریوں کے لیے
جولائی
مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے: فیض حمید
?️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی
ستمبر