امریکی فیڈرل جج نے ہارورڈ کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا

ٹرمپ

?️

سچ خبریں: بوسٹن، میساچوسٹس – ایک امریکی فیڈرل جج ایلیسن بروز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2.2 بلین ڈالر کے ہارورڈ یونیورسٹی فنڈز کو بلاک کرنے کے فیصلے کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد فلسطین کی حمایت کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کے ساتھ جاری تنازع کے درمیان یہ یونیورسٹی کی ایک اہم عدالتی فتح ہے۔
فیڈرل جج نے اپنے حکم میں کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ہارورڈ یونیورسٹی کو 2.2 بلین ڈالر کی وفاقی مالی امداد روکی تھی۔ جج نے مزید فیصلہ دیا کہ حکومت کو اس معروف آئیوی لیگ یونیورسٹی کے تحقیقی بجٹ میں کٹوتی کا اختیار نہیں ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ پر فلسطین کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، یہودی مخالفی اور انتہائی بائیں بازو سے وابستگی کا بہانہ کیا، اور امریکی یونیورسٹیوں میں تبدیلیاں لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے وفاقی فنڈز کا استعمال کیا۔
ٹرمپ کے دباؤ کے آگے 3 امریکی یونیورسٹیوں کی شکست
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئیوی لیگ کی تین دیگر یونیورسٹیوں نے امریکی حکومت کے دباؤ کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ گزشتہ جولائی میں، کولمبیا یونیورسٹی نے وفاقی تحقیقی فنڈز کو بحال کرنے کے لیے 220 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامدی ظاہر کی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف دباؤ اس وقت بڑھا دیا تھا جب تقریباً دو سال قبل اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد کیمپس میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ممالک 

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت

آئندہ مون سون کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی۔ مصدق ملک

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ

عمران خان نے پنجاب حکومت کا ان کیخلاف سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

?️ 29 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی

وزیر اعظم کا وزراء کے ساتھ اہم اجلاس ہوا

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی

مغربی مملک جھوٹ کے بادشاہ ہیں:روسی صدر

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کے

اقوام متحدہ کے نمائندے کی مغربی انسانی حقوق کے جھوٹ پر کڑی تنقید 

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا

غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے