امریکی غاصبوں کے ہاتھوں شام کے تیل وسائل کی چوری کا سلسلہ جاری

امریکی

🗓️

سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے ہاتھوں اس ملک کے تیل کے وسائل چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اور ایک نئی کھیپ چوری کر کے عراق منتقل کی گئی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ساناکی رپورٹ کے مطابق قابض امریکی افواج کے ہاتھوں شامی تیل وسائل کو چوری کا سلسلہ جاری ہے، رپورٹ کے مطابق امریکیوں  نے غیر قانونی کراسنگ پوائنٹ الولید کے ذریعے شام کا تیل چوری کرکے ایک نئی کھیپ عراق پہنچائی ہے۔

یادرہے کہ شام کے السویدیہ گاؤں کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض فوج سے تعلق رکھنے والے اور چوری شدہ شام کا تیل لے جانے والے 37 ٹرک شامی جزیرے کےمضافاتی علاقے سے روانہ ہوئے اور غیر قانونی الولید عبورگاہ کے راستے عراق داخل ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ داعش سے لڑنے کے بہانے شام میں داخل ہوا تھا جس کا اصل مقصد اس ملک کی قانونی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشتگردوں کی مدد کرنا اور اس ملک کے عوام کے تیل اور توانائی کے وسائل کو لوٹنا تھا اور سلسلہ آج تک جاری جبکہ شام کی حکومت متعدد بار امریکہ کو اپنے ملک سے چلے جانے کا کہہ چکی ہے تاہم امریکہ کو ٹس سے مس نہیں اور اس ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹنے میں لگا ہوا ہے نیز اسی کے ساتھ ساتھ داعشی دہشتگردوں کو پھر سے سرگرم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے تاکہ خطہ میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز فراہم کر سکے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل فلسطینی عوام کے مکمل خاتمے کا خواہاں

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی

امریکی ڈیموکریٹک سینٹر کا کانگریس سے سعودی عرب کے خلاف بل پاس کرنے کا مطالبہ

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینٹر نے کانگریس میں اپنے ساتھیوں سے مطالبہ کیا

صیہونی شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں:عرب لیگ

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب لیگ نے شام کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے

دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار

🗓️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر

افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات

🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ

چین نے طالبان کو اہم پیشکش کردی

🗓️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا

عمران خان نے امریکہ کا نام لے لیا

🗓️ 2 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ اس سازش

امریکی صدر نے شہباز شریف کو خط میں مبارکباد نہیں دی ،فرحت اللہ بابر

🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے