🗓️
سچ خبریں:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا وائٹ ہاؤس کا اقدام ایک دکھاوا ہے کیونکہ واشنگٹن کے کسی سیاستدان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا فیصلہ ایک سیاسی کھیل ہے ،اس سے ایونٹ کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی صورت میں امریکی سیاست دانوں کو کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا تھا، لہذا، اولمپک سفارتی بائیکاٹ کا خیال بالکل بھی معنی نہیں رکھتا۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کی من گھڑت باتیں سیاسی کھیل اور اولمپک چارٹر کے ذریعے مسخ شدہ ہیں، کسی کو ان کی موجودگی یا غیر موجودگی کی بالکل پرواہ نہیں،یادرہے کہ نومبر کے شروع میں چینی وزارت خارجہ نے ایونٹ کی کھیلوں کی نوعیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس سیاسی اشاروں اور جوڑ توڑ کا منظر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے چین کے سرمائی اولمپکس میں امریکی عہدہ دار یا سفارتی ایلچی بھیجنے سے انکار کر دیا، وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بیجنگ اولمپکس میں سفارتی ایلچی نہ بھیجنے کے لیے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ امریکی ٹیم کے چیمپئنز کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔ ہم ان کے پیچھے 100% ہیں اور ہم یہیں سے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ہم گیمز کے معاملہ میں نہیں پڑیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلیوں نے کسی بھی قسم کی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ بھر میں بھوک کے بحران میں شدت آنے اور اس
فروری
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 17 فروری 2021سچ خبریں:قائد انقلاب ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی
فروری
کابینہ کا فیصلہ، اب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا
🗓️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی کابینہ نےاب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے
فروری
غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام
مئی
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
ٹرمپ کو نااہل قرار دینے والے ججوں کو خطرہ؛ ایف بی آئی کی تحقیقات
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ریاست کولوراڈو میں حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار
دسمبر
نیب ترامیم کیس: عدالتی ریمارکس سے متعلق خط پر چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کے اقدام کی تعریف
🗓️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے
فروری
صیہونی حکومت کی سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کی مخالفت
🗓️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے آج جمعہ کو لکھا ہے
جولائی