سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں آنے والے طوفان نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے بعد اس ریاست کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی ریاست لوزیانا میں کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا آیا ہےجس کے بعد وہاں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ’ آئیڈا ‘ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی ریاست میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں،لوزیانا کے گورنر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔