سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کے لیے بات چیت کرنی چاہیے اور کیف کو ہتھیار بھیجنے کے معاملے پر اعتدال پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
رشیا ٹودے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں امریکہ کو روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے مذاکرات کرنا چاہیے، میری رائے میں امریکہ کو یوکرین کو زیادہ ہتھیار نہیں بھیجنے چاہئے،ہمیں امن کے قیام کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے امریکہ کی طرف سے کیف کو ہتھیار بھیجنے اور اسے روکنے کے امکان کے بارے میں اپنے موقف کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے اور اس کے لیے امن معاہدہ کرنا ضروری ہے۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کے یورپی اتحادیوں کو اس میدان میں مزید کام کرنا چاہیے کیونکہ جو کچھ واشنگٹن کر رہا ہے اس کا صرف ایک چھوٹا حصہ یورپی کر رہے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا: روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ ہر کسی کے لیے برا ہے ،تاہم یہ ہمارے ملک سے زیادہ یورپ کو متاثر کررہا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کا تنازعہ 24 گھنٹوں میں ڈیل کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے نہ کہ کیف کو لاکھوں ڈالر کی امداد بھیج کر۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ
فروری
بھارتی پارلیمنٹ میں نبی پاکؐ پر درود
جولائی
عمران خان کا پنجاب میں صحت کارڈ کی اسکیم کو بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل آ گیا
فروری
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
نومبر
عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے
جولائی
پرویزالٰہی اورپی ٹی آئی قیادت کا عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ
اگست
پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ
جولائی
ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کا کینسر ہیں: بولٹن
اپریل