سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اس ملک کا محاصرہ ایک جنگی جرم ہے جس نےاب تک 25 ملین سے زیادہ یمنیوں کی جانیں لی ہیں۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے منگل کی شام اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر ولیم ڈیوڈ گرسلی کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا امریکی محاصرہ ایک جنگی جرم ہے جس نے 25 ملین سے زیادہ یمنیوں کی جانیں لی ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں جارح اتحادی ممالک نے ماضی میں اقوام متحدہ کے سابق ایلچی کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے اور نئے ایلچی کے لیے بھی یہی بات دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں، یمنی عہدیدار نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جارح سعودی اماراتی اتحاد کے حامی ممالک بالخصوص امریکہ پر یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور تیل کی مصنوعات کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالے۔
درایں اثنا یمن کی وزارت خارجہ نے پیر کی شام تاکید کی کہ امریکہ کے سب دعوی جھوٹے ہیں کہ وہ یمن میں امن کے حصول کی کوشش کر رہا ہےجبکہ یہ امریکہ اور دیگر ممالک کی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی صرف ایک مایوس کن کوشش ہے۔
یمنی تنظیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی حکام کے متعدد بیانات اور مؤقف دوہرے معیار پر مبنی ہیں کیونکہ وہ یمن میں جنگ کے خاتمے اور یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے کا صرف دعویٰ کرتے ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان بیانات کے باوجود امریکہ یمنی سرزمین اور لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے دشمنانہ اور جابرانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہےجبکہ امریکی حکام کے تازہ ترین بیانات یمنی عوام کے درمیان اندرونی تصادم کو ہوا دے رہے ہیں۔