?️
سچ خبریں:دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے ساتھ ہی امریکی فوجی افغانستان سے نکلنے کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ کابل ایئرپورٹ پر لائن میں انتظار کرنے والے شہریوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
ایک امریکی سکیورٹی عہدیدار نے روئٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکی فوجی کابل سے انخلا کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ تقریبا 1000 ایک ہزار عام شہری اس وقت ایئرپورٹ پر افغانستان سے نکلنے کے منتظر ہیں،اگرچہ افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 سالوں کے اختتام کے صحیح وقت اور تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم پہلے سے طے شدہ ڈیڈ لائن کے مطابق تمام غیر ملکی فوجیوں کو 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔
البتہ فرانس اور برطانیہ کل سلامتی کونسل کے اجلاس میں کابل میں ایک محفوظ زون کے قیام کا مسودہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ واضح نہیں ہے کہ اسے منظور کیا جائے گا یا نہیں اور طالبان اس طرح کے منصوبے پر راضی ہوں گے یا نہیں،درایں اثنا کہا جارہا ہےکہ طالبان کے ساتھ مشاورت کے بعد 30 ستمبر کی آخری تاریخ کے بعد بھی افغانستان سے شہریوں کو نکالنے کا عمل جاری رہے گا لیکن یہ صرف ان شہریوں پر لاگو ہوگا جن کے پاس قانونی پاسپورٹ ہیں۔
دوسری طرف طالبان 30 ستمبر کے قریب آتے ہی کابل ہوائی اڈے کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے منتظر ہیں،واضح رہےکہ امریکہ نے اتوار کو تیسری بار اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کابل ائیرپورٹ پر جمع ہونے سے گریز کریں۔
مشہور خبریں۔
کبھی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کسی سے نمبر مانگا، جاوید شیخ
?️ 26 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ
نومبر
پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات
اکتوبر
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے برازیل کی تجویز
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا یوکرین میں جنگ
مارچ
امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی
ستمبر
مصر کو غزہ کے بحران میں اپنا تاریخی کردار زیادہ فعال طریقے سے ادا کرنا چاہیے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے سابق صدارتی امیدوار یاسر فراویلا نے عرب ممالک
جولائی
صدر زرداری کی جانب سے متنازع 6 نہروں کی اصولی منظوری دیے جانے کا انکشاف
?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے
مارچ
پاکستان بھر میں عوامی سوگ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے
جون