?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین اختلافات میں شدت پیدا ہو چکی ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے خلاف واشنگٹن میں لابنگ کررہا ہے۔
الواقع السعودی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حزب اختلاف کے رہنما عمر بن عبد العزیز الزہرانی نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نےواشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبه کی سربراہی میں سعودی عرب کے خلاف لابی تشکیل دی گئی ہے،عبدالعزیز الزہرانی نے ایک ویڈیو میں زور دے کر کہا کہ یوسف العتیبه اور واشنگٹن میں ان کے ساتھ موجود افراد کا کہنا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں سے تنگ آچکےہیں کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات کے لیے بھاری بوجھ بن چکے ہیں۔
سعودی اپوزیشن رہنمانے مزید کہاکہ واشنگٹن میں سعودی عرب کے خلاف زیادہ تر لابیاں متحدہ عرب امارات کے کی ہیں نہ کہ قطر کی،انہوں نے مزید کہاکہ قطر والے آج کل چھٹی پر ہیں، وہ ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور کسی سے لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں کہ اماراتی واشنگٹن میں سعودی عرب کے خلاف سب سے زیادہ لابنگ کررہے ہیں،الزہرانی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین تناؤ کو حل کرنے کے خواہاں افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ رک جائیں کیونکہ سعودی شہری بھی متحدہ عرب امارات سے متاثر ہوئے ہیں، انھوں نے اس حد تک انھیں نقصان پہنچا کہ انہیں جعلی تمباکو دیا ۔
الزہرانی نے قطریوں کو بھی متنبہ کیا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی فکرنہ کریں بلکہ ورلڈ کپ میں مصروف رہیں کیونکہ خلیج فارس کے عوام کو سعودی عرب کے حکمران محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے حکمران محمد بن زائد کے مابین کوئی اتحاد ہوتانظر نہیں آتا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور بھارت نے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر
مئی
تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے کے مفاد میں ہے: سعودی دعویٰ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
جنوری
حماس نے اسرائیلی ڈرون کا کنٹرول سنبھالا
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے
جولائی
افغانستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے منشیات کی کاشت پر پابندی کے باوجود
جولائی
کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا
جولائی
کیا امام اوغلو کی گرفتاری اردگان کے حق میں ختم ہوئی؟
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کا سیاسی سماجی منظر ان دنوں اہم تبدیلیوں کا
مارچ
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری
نومبر
عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے
اپریل