🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ براہ راست اور یکطرفہ مذاکرات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ 5 اسرائیلیوں کو حاصل کیا جا سکے جن کے پاس امریکی شہریت ہے اور وہ اس وقت حماس کے اسیر ہیں۔
اس سلسلے میں بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں نے اعلان کیا کہ اصل مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ مذاکرات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ان 5 امریکیوں کو رہا کیا جا سکے، جو اسرائیلی شہریت بھی رکھتے ہیں اور حماس کے قیدی تصور کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے تسلسل میں امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ مذاکرات امریکہ اور قطری حکومت کے درمیان ہوں گے تاہم ان عہدیداروں نے یہ اعلان نہیں کیا کہ امریکہ حماس کو کیا رعایتیں دینے جا رہا ہے۔
اسی دوران صیہونی ٹی وی چینل 13 نے انتھونی بلنکن کے خطے کے دورے کے موقع پر نشاندہی کی کہ واشنگٹن نیتن یاہو پر مزید سیاسی دباؤ ڈال رہا ہے۔
عبرانی زبان کے میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن آج وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر جنگ یواف گیلنٹ سے ملاقات کریں گے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مشہور خبریں۔
تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے
اگست
کابینہ کا فیصلہ، اب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا
🗓️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی کابینہ نےاب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے
فروری
دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی
🗓️ 1 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں)سندھ کے سیلاب زدہ ضلع دادو میں ریسکیو اور امدادی
ستمبر
آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں
اکتوبر
وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا
🗓️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب
جولائی
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
فروری
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ
اکتوبر