سچ خبریں:یوکرین کو اسالٹ ٹینک سمیت جدید ہتھیار بھیجنے کے بعد اب امریکہ اس ملک کو جنگی طیارے بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یورپ میں اعلیٰ امریکی جنرل نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ یوکرین کو جدید مغربی آلات بشمول F-16 لڑاکا طیارے، ڈرون اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے سے کیف کو اپنی فضائی حدود کو کنٹرول کرنے اور روس کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
پانچ باخبر ذرائع کے مطابق امریکی یورپی کمانڈ سینٹر کے کمانڈر کرسٹوفر کیولی کی 10 سے زائد سینیٹرز اور ایوان نمائندگان کے ارکان کے ساتھ بند کمرے میں ہونے والی میٹنگ کے بعد جن ان سے پوچھا گیا کہ کیا F-16 لڑاکا طیارے روس کے خلاف جنگ جیتنے میں یوکرین کی مدد کر سکتے ہیں تو انہوں نے مثبت جواب دیا۔
کیولی نے کہا ہے کہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ضرورت ہے تاکہ اس کی افواج کو دور سے روسی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکی قانون سازوں سے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ یوکرین کو جدید ترین ہتھیار بھیجیں جس میں جنگی طیارے، ڈرون اور میزائل شامل ہیں جن کی رینج 100 کلومیٹر سے زیادہ ہے ،یہ ہتھیار کیف کو روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے کے لیے ایک بہتر پوزیشن میں ڈال دیں گے۔
اس امریکی جنرل کا یہ بھی خیال ہے کہ یوکرین کو اس سخت جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے جدید آلات اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے،یورپ میں امریکی کمانڈ سینٹر کے کمانڈر نے مزید کہا کہ مغرب کو یوکرین کی سرحد پر روسی پوزیشنوں تک مزید رسائی حاصل کرنے کے لیے کیف کو مسلح کرنا چاہیے، یاد رہے کہ اس امریکی جنرل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ ٹرانس اٹلانٹک خطے میں یوکرین کو جدید جنگی طیارے فراہم کرنے کے لیے بات چیت تیز ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
جنوری
ایلون مسک کا وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ
فروری
وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا
جولائی
ڈالر کی نمایاں آمد کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی
جولائی
شام میں جولانی حکومت اور امریکی قبضہ کاروں کے درمیان کشیدگی، وجہ؟
جنوری
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک
فروری
امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
جون
چینی دوا ساز کمپنیوں کا پاکستان کے ساتھ اہم معاہدہ
اپریل