?️
امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے
امریکی سینیٹ میں صحت کی انشورنس سبسڈی میں توسیع پر ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان اتفاقِ رائے نہ ہونے کے باعث امریکی حکومت کی ممکنہ دوبارہ بندش کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ یہ سبسڈیز جنوری میں ختم ہو رہی ہیں اور ان کی توسیع پر ناکامی نے دونوں جماعتوں کے سینیٹرز کو آئندہ سال ایک اور شٹ ڈاؤن کے لیے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
کانگریس سے منسلک امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے اس اقدام پر سخت ناراض ہیں جس کے تحت 2028 تک صحت انشورنس سبسڈی بڑھانے کی تجویز روکی گئی۔
ماضی میں حکومت 43 دن تک بند رہ چکی ہے اور اب مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر ایسی صورتحال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے اس فیصلے کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا اور خبردار کیا کہ سبسڈی ختم ہونے سے لاکھوں امریکی صحت کی سہولتوں سے محروم ہو سکتے ہیں جبکہ کروڑوں افراد کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اندازوں کے مطابق اگر کانگریس نے بروقت اقدام نہ کیا تو 2026 میں تقریباً 48 لاکھ افراد اپنی ہیلتھ کوریج کھو دیں گے اور نشورنس کمپنیاں اخراجات میں 26 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہیں۔
ادھر سینیٹ میں بجٹ سے متعلق منی بس پیکج کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت کی بندش کا خطرہ موجود ہے۔ ریپبلکن سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر سالانہ بجٹ بلز جنوری 2026 تک لٹکے رہے تو ڈیموکریٹس دباؤ کے طور پر شٹ ڈاؤن کی حکمتِ عملی اپنا سکتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے بیانات سے واضح ہے کہ اگر بجٹ اور صحت سبسڈی پر جلد اتفاق نہ ہوا تو امریکہ ایک بار پھر حکومتی بندش کی طرف بڑھ سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
?️ 11 مئی 2024دیامر: (سچ خبریں) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ
مئی
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن
مئی
انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سپیکٹیٹر میگزین نے ایک مضمون میں چین کو ڈونلڈ ٹرمپ
مئی
آرمی ایکٹ:اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جولائی
کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں
?️ 19 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول
جنوری
وزیر اعظم کا فون ہیک کرنے کے معاملہ پر نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے
جولائی
پورے عراق میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے شمال میں واقع صوبہ دہوک کے علاقے زخو کے
جولائی
ابومازن ایک خائن سے زیادہ کچھ نہیں : عطوان
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: عبدالباری عطوان، رای الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی
اپریل