?️
سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مزیداور اس سے بڑی شکستوں اورکے لیے تیارہوجاؤ۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اتوار کی شام اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اس وقت یمن کو اُس جارحیت کا سامنا ہے جس کی نگرانی امریکہ کر رہا ہے اور اس کا نقشہ غاصب صیہونی حکومت اور برطانیہ نے مل کر تیار کیا جسے انکے نمکخوار عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔
الحوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر جاری صیہونی جارحیت اور اسکے مظالم، خود صیہونی دشمن کے زوال کو رقم کریں گے، یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت اور صیہونی دشمن کی حالیہ معرکہ آرائی کا ایک اچھا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جد وجہد میں ایک نئی جان پڑ گئی اور یہ فلسطینی بھائیوں کی آپسی ہماہنگی اور اتحاد و ہمدلی کے ذریعے ہی ممکن ہو پایا۔
سید عبد الملک نے کہا کہ سامراج کی کوشش یہ ہے کہ خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستی پر عرب اور اسلامی ممالک کو آمادہ کر کے فلسطین کی طرف سے توجہ ہٹا دی جائے مگر اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر فلسطین کی دلیر اور شجاع قوم کی پشت پناہی کریں،یمن کی قومی حکومت کے سربراہ نے صاف لفظوں میں کہا کہ آخری اور نہائی کامیابی حاصل ہونے تک صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں اور ناکامیوں کا منھ دیکھنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر افریقی تارکین وطن کے خلاف جرائم پر تنقید
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنی ایک رپورٹ
اگست
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے
جون
کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے
جون
عراق میں ایک بار پھر داعشیوں کی شامت
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: الحشد الشعبی فورسز کے ایک کمانڈر نے خانقین کے علاقے
ستمبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت میں یمنیوں کا اجتماع
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کے عوام نے صوبہ الحدیدہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
جولائی
قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:اپنے ملک سے سویڈن فرار ہونے والے 37 سالہ عراقی تارک
جون
30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے
مئی
وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ
ستمبر