🗓️
سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا کے جنوب میں داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں داعش کے دہشت گرد عناصر کے ایک اور حملے کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی، رپورٹ کے مطابق ، انسداد دہشت گردی کے تازہ ترین آپریشن میں الحشد الشعبی وسطی عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش عناصر کے حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
واضح رہے کہ داعشی عناصر صوبہ صلاح الدین میں واقع جنوبی شہر سامرا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب الحشد الشعبی کی فورسز نے چوکسی برتتے ہوئے بروقت کاروائی کی جس کے بعد اس علاقے میں دونوں فریقوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں اور آخر کار عوامی متحرک فورس نے جنگ جیت لی۔
یادرہے کہ گذشتہ روز بھی ان فورسز نے اپنی تازہ کاروائی میں بابل کے شمال میں واقع جرف الصخر علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، رپورٹ کے مطابق ، الحشد الشعبی کی فورسز اس علاقہ میں آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ متعدد سرنگوں کو دریافت اور تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں،عراقی سکیورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ کاروائی جورف الصخر کے علاقے العویسات میں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
زلفی بخاری نے ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا
🗓️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے
جولائی
شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے
مئی
عدالتی احکامات کی نافرمانی پر ٹرمپ کو وارننگ
🗓️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا کہ وہ
اپریل
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
🗓️ 20 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے
جنوری
ہمارا ٹیکس کا نظام کاروبار میں رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، وزیراعظم
🗓️ 8 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی
جنوری
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
🗓️ 2 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل
اپریل
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
🗓️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا
🗓️ 17 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ناپاک دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ
مئی