سچ خبریں:الجزائر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو الجزائر کی سرزمین چھوڑنے پر مبنی اس وزارت کی درخواست کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو واضح طور پر مسترد کر دیا، تاہم مقامی ذرائع نے اس ملک کے وزیر مواصلات کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔
مزید:مسئلہ فلسطین ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے:الجزائر
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدر نے اس ملک کے وزیر مواصلات کو برطرف کر کے اس وزارت کے سکریٹری جنرل کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا۔
منگل کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں، الجزائر کے ایوان صدر نے اعلان کیا کہ عبدالمجید تبون نے وزیر مواصلات محمد بوسلیمانی کو برطرف کر دیا ہے۔
غیر معمولی انداز میں نصف شب کے قریب شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد صدرعبدالمجید تبون نے محمد بوسلیمانی کی وزیر مواصلات کی حیثیت سے ذمہ داریاں ختم کر دیں اور اس وزارت کے سکریٹری جنرل کو اس کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا۔
واضح رہے کہ اگرچہ الجزائر کے ایوان صدر نے اس فیصلے کی وجہ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اسے الجزائر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو نکالے جانے کی خبروں سے جوڑ دیا جس کی بعد میں ملکی حکام نے تردید کی۔
یہ بھی دیکھیں:الجزائری کھلاڑی کا اسرائیل جانے سے انکار
یاد رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب الجزائر کی وزارت خارجہ نے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں اس وزارت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الجزائر چھوڑنے پر مبنی درخواست دیے جانے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی خبریں بالکل جعلی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں
نومبر
پاکستانی سفارت کار اور عملے کے ارکان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئ
اپریل
اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو ’فری ہینڈ‘ مل گیا
فروری
ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں
جون
اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے:عمران خان
جولائی
پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے 24 سابق ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری چیلنج کردی
فروری
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
مارچ
غزہ شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
مئی