?️
اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیاسی بقا کے لیے ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے تحت وہ انتخابات تین ماہ پہلے، یعنی جون 2026 میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وہ آئندہ نو ماہ میں اپنی حکومت کی ساکھ بچانے کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو تیز کرنے پر توجہ دیں گے، خصوصاً سعودی عرب اور انڈونیشیا کے ساتھ۔
اسرائیلی ویب سائٹ iNews24 کے مطابق، نتن یاہو جنگ کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے ایک فوری ٹائم لائن تیار کر رہے ہیں۔ ان کا ہدف یہ ہے کہ انتخابات سے پہلے بڑے سفارتی کارنامے حاصل کیے جائیں تاکہ وہ ووٹروں کے سامنے "کامیاب رہنما” کے طور پر پیش ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق، نتن یاہو سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک کے ساتھ معاہدے، خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی، ان کے لیے ایک سیاسی نجات کا ذریعہ اور انتخابات میں جیت کا سب سے مضبوط کارڈ ثابت ہو سکتا ہے۔
اگرچہ تلابیب عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے سرگرم ہے، لیکن ریاض نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک اسرائیل 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم نہ کرے۔قدس شرقی کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم نہ کرے۔اور غزہ پر حملے اور محاصرے کو مکمل طور پر ختم نہ کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کم عمری کی شادی بارے بل واپس نہ ہوا تو احتجاج کرینگے۔ فضل الرحمان
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مئی
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل
?️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی
ستمبر
وینزویلا کے تیل کی کھلی لوٹ مار
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق، وینزویلا نے
دسمبر
کابینہ کا فیصلہ، اب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوگا
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی کابینہ نےاب سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے
فروری
اسلام آباد میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم
جولائی
صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کی جنوبی یمن میں صحافیوں کے بھیس میں موجودگی
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے اعلان کیا کہ اس کے صحافیوں
ستمبر
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک
جنوری