?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی پر پابندی سے متعلق بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم بچوں کی شادی کے ممانعت کا بل لایا گیا، کیا اس بل کو لانے کا یہ موقع تھا، اب میں اس بل کی مخالفت کروں گا تو کہیں گے مولانا صاحب کیا کر رہے ہیں، قومی یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں نہ کی جائے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا سپیکر سے بل کے خلاف رولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ایسے بل منظور کر کے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، بہتر ہوگا کہ یہ قانون سازی روکیں اور اسلامی نظریاتی کونسل بھیجیں اگر انہیں اعتراض نہ ہوا تو مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ ہندوستان نے جارحیت کی ہے، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بلا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا اور اپنی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، ہمارے سولین اور مذہبی مراکز پر میزائل گرائے گئے، مساجد اور نزدیک کی فیملیز کو نشانہ بنا کر دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے مراکز پر حملہ کیا۔


مشہور خبریں۔
پوپ لیو: اب ترامپ سے بحث نہیں کروں گا / امن کا پیغام بیان کروں گا
?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے ایران
اپریل
شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں
اپریل
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں صنعا، ذمار، صعدہ اور
نومبر
روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری
ستمبر
صہیونیوں کی غزہ کی پٹی کی جنگ میں بڑی ناکامی
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: ریخمین یونیورسٹی کے فریڈم اینڈ ریسپانسیبلٹی تھنک ٹینک کے
فروری
سوڈان میں نسل کشی میں اسرائیل، امریکہ اور یو اے ای کا کردار
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے تجزیہ کار ڈاکٹر ابراہیم طہ الحوثی نے سوڈان میں
نومبر
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی
?️ 6 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر پی
جنوری
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
?️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر