سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ افغان معیشت کے زوال اور انتہا پسندی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے جلد از جلد اس ملک میں لیکویڈیٹی داخل کی جانی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغانستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، اسے پاتال کے کنارے سے نکالنے کے لیے، جلد از جلد اس ملک میں لیکویڈیٹی داخل کی جانی چاہیے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وقت بہت اہم ہے، انہوں نے مزید کہاکہ جلد از جلد قدم اٹھانے کے بغیر جانیں ضائع ہو جائیں گی جبکہ مایوسی اور انتہا پسندی بڑھے گی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے گزشتہ ہفتے افغانستان کے خلاف پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کی وجہ سے افغان عوام کو اجتماعی سزا نہیں دی جانی چاہیے،یادرہے کہ گٹیریزجنہوں نے پہلے بھی افغان اثاثوں کو جاری کرنےکا مطالبہ کیا تھا، کہاکہ افغان عوام کے لیے محض اس لیے اجتماعی سزا کا نشانہ بننا ایک غلطی ہے کہ ان کے ڈی فیکٹو حکام مناسب برتاؤ نہیں کر رہےلہذا میں دونوں کو الگ کرنا چاہتا ہوں، ہم اپنے انسانی کام کو جاری رکھیں گے، ہم اب بھی لیکویڈیٹی کی ضرورت پر اصرار کر رہے ہیں، ہم معیشت کو گرنے نہیں دیں گے، لوگ کسی قسم کی مشکلات میں نہیں پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم طالبان کے ساتھ انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور ایک جامع حکومت کے قیام پر بھی اصرار کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف
اکتوبر
بیروت میں اسرائیلی قتل عام میں امریکہ کا کردار
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا
جون
امیتابھ بچن بھارتی ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے
نومبر
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
جون
مشہور گلوگار شہزاد رائے کا مداحوں کو ایک خطرناک چیلنج
فروری
کیا نیتن یاہو نے کبھی امن کی بات کی ہے؟امریکی سیاستدان کی زبانی
اکتوبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کو درپیش چیلنج
دسمبر