بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل

?️

جموں:    ( سچ خبریں)                    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی” جموں کشمیر سوشل پیس فورم“ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر سوشل فیس فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوجی فوجی رات کے اوقات میں مختلف علاقوں کو گھیرے      میں لے کر سردی کے موسم میں مکینوں کو گھروں سے باہر نکال دیتے ہیں، لوگوں خاص طورپر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، خواتین کی تذلیل کرتے ہیں اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا مقصدکشمیریوں کو ڈرانا دھمکاکر انہیں حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوںکا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دیویندر سنگھ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں جو محبت اور خلوص ملا ہمشہ یاد رہے گا۔ ایرانی صدر کی ایاز صادق سے گفتگو

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایرانی صدر

پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کر لیا

?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پائلٹس، تمام فضائی و

ایران کے مقابلے میں ٹرمپ کی پسپائی، امریکہ اپنے اعلانیہ اہداف سے پیچھے ہٹ گیا: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایران کے ساتھ معاہدے کے

حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دیکر پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینوں کی عید

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے عید کے دنوں

لبنان کے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: میدانِ جنگ فیصلہ کن ہے / ہم ایران کی حمایت کے شکرگزار ہیں

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے

سرینگر کے اسکول میں حجاب پر پابندی ،مسلمانوں کی شناخت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے ، غلام گلزار

?️ 9 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے