سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو لے کر عالمی سطح کا کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے افغانستان میں خواتین اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے طالبان حکومت سے خواتین پر عائد نئی پابندیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کے مطابق افغانستان طالبان کی عبوری حکومت جہاں خواتین پر آئے دن نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے وہیں مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ بینیٹ نے اس ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔
انہوں نے طالبان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت دہشت گردی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر زیادتیاں ہو رہی ہیں جبکہ طالبان اس کی شدت کو تسلیم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ان کے مطابق بہت سارے جرائم طالبان کے نام پر ہو رہے ہیں، جن پر ان کا ازالہ کرنے اور پوری آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے۔