?️
سچ خبریں:افغانستان کے بامیان صوبے کے شہریوں نے امریکہ کے ہاتھوں اس ملک کی غریب عوام کے اثاثے ضبط کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
افغانستان کے بامیان صوبے کے شہریوں نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا جہاں مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھےاور وہ امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے افغانستان کے عوام کے اثاثوں کو واپس دینے کا مطالبہ کررہے تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بامیان کے معذور افراد کی یونین کے صدر سیدعبدالرازق دانش نے کہا کہ افغانستان کے عوام خاص طور سے جنگ سے متاثر ہونے والے امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے منجمد اثاثوں کو بحال کیا جائے۔
مظاہرین نے اس مظاہرے کے دوران ایک قرار داد پاس کر کے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ امریکہ پر افغانستان کے عوام کے اثاثوں کو بحال کرنے کیلئے دباو ڈالے،واضح رہے کہ امریکی اور یورپی بینکوں میں افغانستان کے اربوں ڈالر موجود ہیں جنہیں امریکہ اور یورپی ملکوں نے منجمد کر رکھا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کا کہنا ہے کہ یہ دولت اور اثاثے افغان عوام سے متعلق ہیں جن سے افغان عوام کو محروم رکھنا اخلاقی اقدار اور بین الاقوامی قوانین و اصول کے منافی ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے اسٹیٹ بینک کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن شاہ محرابی نے یورپی ملکوں منجملہ جرمنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کے اثاثے آزاد کرے تاکہ اس ملک کی معیشت کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ افغان پناہ گزینوں کو یورپ کا رخ کرنے سے بھی روکا جا سکے۔
محرابی نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے اگر رہا نہیں کئے جاتے تو افغان کمپنیاں درآمدات کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہیں گی نیز بینکوں کا دیوالیہ اور اس ملک کی معیشت تباہ ہو جائے گی جس کی ذمہ دار امریکی اور یورپی حکومتیں ہوں گی،واضح رہے کہ صرف امریکہ نے افغانستان کے نو ارب ڈالر منجمد کر رکھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی نائب صدر کے دورے پر بھارت نے 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگایا، سینیٹر عرفان صدیقی
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000
اپریل
ہیٹی میں اقتدار کا بحران
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:ہیٹی کے عبوری صدارتی کونسل کے دو رہنماؤں نے امریکی انتباہات
جنوری
تہران میں آذربائیجانی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ خلف خلف ف نے اعلان
جنوری
امریکہ عراق میں مہم جوئی کیوں نہیں کر رہا ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے ایک سینئر رکن نے
اگست
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی
جنوری
اسلام آباد پولیس کی ریڈ زون کی حدود میں باضابطہ توسیع کی درخواست
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے مقامی انتظامیہ سے باضابطہ
نومبر
نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف
اپریل